(یو این آئی) جموں و کشمیر میں آج صبح ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان نے ایک بار پھر بلااشتعال زبردست فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ’پاکستانی فوج نے پونچھ کے شاہ
پور کرنی سیکٹر میں آج 11 بجکر 55 منٹ پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ اور بعد میں مورٹار سے حملہ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
ذرائع کے مطابق ہندستانی دستوں نے اتنی ہی طاقت والے ہتھیاروں سے جوابی کارروائی کی۔